ٹویوٹا کے بعد پاک سوزوکی نے بھی گاڑیوں کی برآمد شروع کردی

ٹویوٹا کے بعد پاک سوزوکی نے بھی گاڑیوں کی برآمد شروع کردی

اسلام آباد(بزنس ڈیسک)ٹویوٹا کے بعد پاک سوزوکی نے بھی ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری کے باعث گاڑیوں کی برآمد شروع کردی۔

سوزوکی کمپنی کے سی ای او ہیروشی کاوامورا نے سوزوکی وینڈر کلسٹر ایریا کے افتتاح کے موقع پر اعلان کیا کہ کمپنی نے بنگلا دیش اورافغانستان کو گاڑیاں برآمد کرنا شروع کردی ہیں۔ پاک سوزوکی 1997 سے جاپان کو گاڑیاں اور آٹو پارٹس برآمد کررہی ہے ،جن میں سافٹ وئیر اور موٹر سائیکل کے اسپئیر پارٹس شامل ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرصنعت اور پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد پاک سوزوکی کے مقامی سپلائرز کے نیٹ ورک کو وسعت دینا اور مقامی سپلائی چین مینجمنٹ کے ذریعے کارکردگی کو بڑھانا اور اخراجات کو کم کرنا ہے ۔پاک سوزوکی نے پاکستان میں اپنی 2.5 ملین گاڑیوں کی پیداوار کا جشن بھی منایا اور اس سنگ میل کا سہرا ملازمین کی لگن،ایس آئی ایف سی کاوشو ں اور سازگار حکومتی پالیسیوں اور کسٹمرز کے اعتماد سے منسوب کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں