کاروبار کی دنیا:-اسٹاک ایکسچینج :589پوائنٹس کی مندی ،101ارب خسارہ

اسٹاک ایکسچینج :589پوائنٹس کی مندی ،101ارب خسارہ

facebook sharing button Share
twitter sharing button Tweet
whatsapp sharing button Share
sharethis sharing button Share
اسٹاک ایکسچینج :589پوائنٹس کی مندی ،101ارب خسارہ

کراچی (آن لائن)اسٹاک مارکیٹ پیر کومندی کی لپیٹ میں آ گئی۔کے ایس ای 100 انڈیکس 589 پوائنٹس کی کمی سے 77980پوائنٹس پر بند ہوا۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 اس دوران سرمایہ کاروں کو 101ارب روپے کا خسارہ ہوا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 104 کھرب روپے سے کم ہو کر 103 کھرب روپے رہ گیا جبکہ 62فیصد حصص کی قیمتیں بھی گرگئیں ۔ تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کاروبارکاآغاز مثبت زون میں ہوا، بعدازاں فروخت کے دباؤ سے انڈیکس منفی زون میں بند ہوا ۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 30 انڈیکس 176 پوائنٹس کی کمی سے 25002 پوائنٹس اورآل شیئرز انڈیکس 50430 پوائنٹس سے گھٹ کر 49960 پوائنٹس پر بندہوا ۔ سرمایہ گھٹ کر 103 کھرب 89ارب روپے رہ گیا۔ پیر کو 22ارب روپے مالیت کے 41کروڑ51لاکھ70ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ گزشتہ جمعہ کو20ارب روپے مالیت کے 42کروڑ4لاکھ5ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔مجموعی طور پر 444کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 122کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،278میں کمی اور44میں استحکام رہا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں