پہلی بار کھجور کے شِیرے کی برآمدی سرگرمیوں کا آغاز
کراچی(این این آئی)پاکستان سے پہلی بار کھجور کے شیرے کی برآمدی سرگرمیوں کا بھی آغاز ہوگیا ہے ، اس سلسلے میں اومان کو پاکستان سے کھجور کا شیرہ برآمد کیا گیا ہے ۔
پاکستان فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلی وحید احمد نے اس ضمن میں بتایا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں کھجور کے شیرے کی زبردست ڈیمانڈ ہے جس سے پاکستانی برآمدکنندگان بھرپور استفادہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ایکسپورٹرز عراق سے کھجوریں منگوا کر اس کی ویلو ایڈیڈ مصنوعات تیار کرکے منظم انداز میں دنیا بھر کے ممالک کو برآمد کرتے ہوئے کثیر زرمبادلہ کمانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ گلوبل وارمنگ کے باعث خراب موسمی اثرات سے ملک میں کھجور کی فصل متاثر ہوئی ہے ۔ پاکستان سے تیار کھجور جرمنی، امریکا، ترکی، آسٹریلیا اور دیگر ممالک میں ایکسپورٹ کی جاتی ہیںجس کے بعد مذکورہ ممالک اس کی ویلیو ایڈیشن کرتے ہیں۔مغربی ممالک میں کھجور کا سیرپ شہد اور دوسری دیگر انڈسٹری میں استعمال ہوتا ہے۔