ڈالر کی قدر میں 6 پیسے اضافہ، سونا 1200 روپے مہنگا

ڈالر کی قدر میں 6 پیسے اضافہ، سونا 1200 روپے مہنگا

کراچی(بزنس ڈیسک)انٹربینک میں ڈالر کی قدربڑھ گئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا، ادھرایک تولہ سونا 1200 روپے مہنگا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر6پیسے کے اضافے سے 278.70روپے پرجاپہنچا۔فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280.40 روپے پربرقراررہا۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 19 ڈالر کے اضافے سے 2458 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 1200 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 57 ہزار 700 پر جاپہنچا۔اسی طرح دس گرام سونا 1029 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 20 ہزار 936 روپے کا ہوگیاجب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2850 روپے پر مستحکم رہی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں