پاکستان 5 ارب ڈالرز کے برآمدی آرڈر حاصل کرسکتا ، گوہر اعجاز

 پاکستان 5 ارب ڈالرز کے برآمدی آرڈر حاصل کرسکتا ، گوہر اعجاز

کراچی (آن لائن) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے سرپرست اعلیٰ اور گروپ لیڈر ڈاکٹر اعجاز گوہر نے۔

 کہا کہ پاکستان کا ٹیکسٹائل سیکٹر آنے والے دنوں میں 5 ارب ڈالر کے آرڈرز حاصل کر سکتا ہے کیونکہ مغربی کپڑوں کے برانڈز بنگلہ دیش سے نکل رہے ہیں۔گوہر اعجاز نے ایکس پر اپنے پوسٹ میں کہا کہ پاکستان کے پاس اس مواقع سے فائدہ اٹھانے کیلئے صرف 2 ہفتے ہیں، بصورت دیگر آرڈر بھارت، ویتنام یا کمبوڈیا کو دے دیے جائیں گے ۔ سابق نگران وزیر تجارت نے نشاندہی کی کہ پاکستان میں توانائی کی موجودہ قیمتیں اور ٹیکس ڈھانچہ برآمدی شعبے کے لئے ناقابل عمل ہے ۔ توانائی کی موجودہ 16 سینٹ کی قیمتوں اور ایکسپورٹ سپلائی چین کے لئے موجودہ ٹیکس قوانین کے سبب ہم پوزیشن میں نہیں ہیں۔گوہر اعجاز نے کہا کہ حکومت کیلئے آگے بڑھنے کا راستہ یہ ہے کہ توانائی کی قیمتوں کو 9 سینٹ تک کم کیا جائے ، ایس آر او 1125 کے تحت فوری طور پر برآمدات کے لیے مقامی سپلائی چین کی اجازت دی جائے ۔ماہر صنعت نے خیال ظاہر کیا کہ ان اقدامات سے ٹیکسٹائل انڈسٹری ان آرڈرز کو حاصل کرنے کے قابل ہوگی جس سے 50 لاکھ ملازمتیں پیدا ہوں گی اور پاکستان کی برآمدی آمدنی میں 5 ارب ڈالر کا اضافہ ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں