وفاقی چیمبر کی ٹیکس میں اضافے کیخلاف حکومت پرتنقید

وفاقی چیمبر کی ٹیکس میں اضافے کیخلاف حکومت پرتنقید

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی چیمبرکے صدر عاطف اکرام شیخ نے ٹیکس میں اضافے پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے۔۔

 کہ عوام پر 1800 ارب روپے ٹیکس کا بوجھ ڈالنے کے باوجود فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)اپنا ہدف حاصل نہیں کرپایا۔نجی ٹی وی کے مطابق ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اضافی ٹیکس لگانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوا، عوام پر 1800 ارب روپے کے ٹیکس کا بوجھ ڈال کر بھی ایف بی آر ہدف حاصل نہیں کرسکا۔انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کو دو ماہ میں ہی 98 ارب روپے کے ٹیکس شارٹ فال کا سامنا رہا۔عاطف اکرام شیخ کا کہنا تھا کہ ٹیکس اہداف کے حصول میں ناکامی ایف بی آر کی نالائقی کی عکاسی ہے ، پاکستان میں ٹیکسوں کی شرح بڑھانے کے بجائے ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنا ضروری ہے ۔انہوں نے خدشات کا اظہار کیا کہ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) پروگرام کے حصول کے لیے اب حکومت کی جانب سے ٹیکسوں کی شرح مزید بڑھانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں