نمائش سے قبل قالینوں کے معیار کی جانچ ناگزیر،اعجاز الرحمان

نمائش سے قبل قالینوں کے معیار کی جانچ ناگزیر،اعجاز الرحمان

لاہور (آن لائن) کارپٹ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے چیئر مین اعجاز الرحمان نے کہا ہے کہ ہاتھ سے بنے قالینوں کی برآمدات سے قبل معیار کو 100 فیصد یقینی بنانے کیلئے ۔۔

خام مال ، مصنوعات کی انسپکشن اور سرٹیفکیشن کیلئے عالمی معیار کی لیبارٹری کا قیام عمل میں لایا جانا چاہیے ، اکتوبر میں لاہور میں منعقد ہونے والی عالمی نمائش میں ڈسپلے کئے جانے والے قالینوں کے معیار کو یقینی بنانے کیلئے غیر معمولی جانچ پڑتال کی جائے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت سے وابستہ اسٹیک ہولڈرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کو درپیش مسائل اوراکتوبر میں منعقدہ عالمی نمائش کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ سی ٹی آئی کے چیئر مین اعجاز الرحمن نے کہا کہ موجودہ سخت مسابقتی حالات کے پیش نظر ہمیں دنیا میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ رہنا ہوگا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں