دھان کی فصل کو پانی نہ ملا تو بڑی تباہی ہوگی،سندھ آبادگار بورڈ

دھان کی فصل کو پانی نہ ملا تو بڑی تباہی ہوگی،سندھ آبادگار بورڈ

لاڑکانہ(بیورورپورٹ)سندھ آبادگار بورڈ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر 5 سے 6 دن میں دھان کی فصل کو پانی نہ دیا گیا تو بڑی تباہی ہوگی۔

جس کے باعث آبادگاروں اور کسانوں کے لیے کچھ نہیں بچے گا ۔انہوں نے کہاکہ دھان کی فصل کو پانی نہ دیا گیا تو ایک ہفتے کے بعد سندھ آبادگار بورڈ کی جانب سے حکومت سندھ اور محکمہ آبپاشی کے خلاف سکھر بیراج پر دھرنا دیا جائے گا۔ سندھ آبادگار بورڈ ضلع لاڑکانہ کے صدر ایڈووکیٹ عرفان جتوئی نے آبادگار رہنما شعیب الرحمان شیخ اور دیگر کے ہمراہ لاڑکانہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ رائٹ بینک لاڑکانہ ڈویژن میں 95 فیصد رقبے پر دھان کی فصل کی کاشت ہوتی ہے اس فصل کو زیادہ پانی کی ضرورت ہے ، کیونکہ آبادگاروں نے کھاد اور بیج مہنگے داموں خرید کر اپنے کھیتوں کو تیار کیا جس کی فصل 30 سے 40 دن میں فصل تیار ہو جائے گی، لیکن محکمہ آبپاشی دھان کی فصل کیلئے پانی بند کر کے کسانوں کا مذاق اڑا رہا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں