پھلوں کی برآمدات میں 18.9 فیصد اضافہ ریکارڈ

پھلوں کی برآمدات میں 18.9 فیصد اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد (رپورٹ:ذیشان یوسفزئی) پاکستان کے پھلوں کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔ وزرات تجارت کے مطابق مالی سال 2022-23 کے مقابلے میں مالی سال 2023-24 کے دوران پھلوں کی برآمدات میں 18.9 فیصد کا بڑا اضافہ ہوا ہے ۔

دستاویزات کے مطابق مالی سال 2022-23 میں پھلوں کی برآمدات 28 کروڑ ڈالر تھی جو مالی سال 2023-24 میں بڑھ کر 33 کروڑ 30 لاکھ ڈالر پر پہنچے ۔برآمدات میں اضافے کیلئے مختلف اقدامات اٹھائے گئے ،ٹڈاپ نے نمائشوں کا انعقاد کیا ،اس کے علاوہ سیمینارز اور ویبی نارز کا بھی انعقاد کیا گیا جس سے پھلوں کی برآمدات میں اضافہ ہوا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں