کاروبار کی دنیا:-رائس ایکسپورٹ پرائس 900 ڈالر میٹرک ٹن مقرر کرنیکا مطالبہ

رائس ایکسپورٹ پرائس 900 ڈالر میٹرک ٹن مقرر کرنیکا مطالبہ

رائس ایکسپورٹ پرائس 900 ڈالر میٹرک ٹن مقرر کرنیکا مطالبہ

کراچی (آن لائن)پاکستان رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلور پرائس یا کم از کم ایکسپورٹ پرائس 900 ڈالر فی میٹرک ٹن مقرر کرے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 کیونکہ چاول کی برآمدات اب آنے والے دنوں میں کم ہوں گی۔بھارتی حکومت کی جانب سے باسمتی چاول کی فلور پرائس ختم کرنے اور چاول کی دیگر اقسام کی برآمد پر عائد پابندیوں میں نرمی کے فیصلے کے بعد پاکستان کے چاول کی برآمدات میں بڑے پیمانے پر اضافہ ختم ہوگیا ہے ۔اس ضمن میں معلوم ہوا ہے کہ رائس ایسوسی ایشن نے حکومت سے رابطہ کیا اور بھارتی حکومت کے فیصلوں کے بعد بین الاقوامی مارکیٹ میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت پر اپنے خدشات سے آگاہ کیا ۔پاکستانی چاول کے برآمد کنندگان نے باسمتی چاول کی قیمت 1300 ڈالر فی ٹن پر فروخت کی، جبکہ بھارت کے باسمتی چاول کی برآمد پر پابندی کی وجہ سے یہ قیمت 900 ڈالرفی ٹن تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں