اینگرو فرٹیلائزرز کے تحت ڈیلرز اور کسانوں کیلئے سیشن کا انعقاد

اینگرو فرٹیلائزرز کے تحت ڈیلرز اور کسانوں کیلئے سیشن کا انعقاد

کراچی(پ ر)پاکستان کی نامور فرٹیلائزر کمپنی اینگرو فرٹیلائزرز نے ڈیلرز اور کسانوں کیلئے زرعی شعبے کے اہم چیلنجز سے نمٹنے اور۔

 ترقی کیلئے جدید سلوشن کی تلاش کیلئے دیپالپور میں ایک سیشن کا انعقاد کیا۔اس سیشن کی اہم بات اینگرو کی موبائل لیب کا لائیو مظاہرہ تھا جو آن سائٹ مٹی اور پانی کی جانچ کی خدمات پیش کرتی ہے ۔ یہ اقدام کسانوں کو کھاد کے بہتر استعمال کیلئے ڈیٹا پر مبنی سفارشات کے ساتھ با اختیار بنانے کے ساتھ ساتھ مٹی کی متوازن غذائیت اور فصل کی پیداوار میں اضافہ کو یقینی بناتاہے۔ اس موقع پر اینگرو فرٹیلائزرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر علی راٹھور نے شرکاء سے خطاب میں زرعی ویلیو چین میں ان کے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہوئے اپنے ڈیلر نیٹ ورک اور ملک کے کاشت کاروں کیلئے کمپنی کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا۔ انہوں نے زرعی ترقی کیلئے اینگرو کے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی جن کا مقصد کسانوں کا آلات اور وسائل کے ساتھ با اختیاربناناہے ،تاکہ بہتر منصوبہ بندی،کم لاگت اور زیادہ پیداوار کے قابل ہوکر با خبرفیصلے کرسکیں۔ سیشن میں ممتاز کاشت کاروں نے شرکت کی جن میں چوہدری طاہر ارشاد، احمد رضا خان، راؤ فیاض اسلم خان، راؤ عمران، رانا سعید خان، سید ساجد شاہ، سید نورحسن شاہ، راؤ عبدالکریم اور حاجی شوبان شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں