سوتی کپڑے ،دھاگے کی پیداوار میں سالانہ 8.79فیصداضافہ

 سوتی کپڑے ،دھاگے کی پیداوار میں سالانہ 8.79فیصداضافہ

اسلام آباد (اے پی پی)ملک میں سوتی کپڑے اور سوتی دھاگے کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ہواہے ۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق جولائی میں ملک میں 219795میٹرک ٹن سوتی دھاگا کی پیداوار ریکارڈ کی گئی جوگزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں 8.79 فیصد زیادہ ہے ، گزشتہ سال جولائی میں ملک میں 202030 میٹرک ٹن سوتی دھاگاکی پیداوارریکارڈکی گئی تھی،جون کے مقابلہ میں جولائی میں ملک میں سوتی دھاگاکی پیداوار میں ماہانہ بنیادوں پر0.06فیصدکی نمو ہوئی۔ اعداد و شمار کے مطابق جولائی میں ملک میں 73000000 مربع میٹرسوتی کپڑاکی پیداوارریکارڈکی گئی ہے جوگزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 1.01فیصدزیادہ ہے ،گزشتہ سال جولائی میں ملک میں 72230000مربع میٹرسوتی کپڑاکی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔جون کے مقابلہ میں جولائی میں ملک میں سوتی کپڑے کی پیداوارمیں ماہانہ بنیادوں پر0.07فیصدکی نموہوئی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں