تجارتی خسارہ :مالی سا ل کے پہلے 2 ماہ میں سالانہ 1.45 فیصدکمی

 تجارتی خسارہ :مالی سا ل کے پہلے 2 ماہ میں سالانہ 1.45 فیصدکمی

اسلام آباد(اے پی پی)ملک کے تجارتی خسارے میں جاری مالی سا ل کے پہلے 2 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 1.45 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی۔

، مالی سال کے دوران ملکی برآمدات کا سالانہ بنیادوں پر 14.42 فیصد اور درآمدات میں 7.16 فیصد کی نمو ریکارڈکی گئی ہے ۔ پاکستان بیور و برائے شماریات کیمطابق مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں تجارتی خسارے کا حجم 3.681 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 1.45 فیصد کم ہے ۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں تجارتی خسارے کا حجم 3.735 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیاتھا۔ اگست میں تجارتی خسارے کا حجم 1.772 ارب ڈالر رہا جو جولائی کے مقابلہ میں 7.18 فیصد اور گزشتہ سال اگست کے مقابلے میں 15.94 فیصد کم ہے ۔ جولائی میں تجارتی خسارے کا حجم 1.909 ارب ڈالر اور گزشتہ سال اگست میں 2.108 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیاتھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں