کپاس کی پیداوار کم،جننگ وصنعتی شعبے کیلئے نئے بحران کا خدشہ

کپاس کی پیداوار کم،جننگ وصنعتی شعبے کیلئے نئے بحران کا خدشہ

لاہور(این این آئی)ملک میں کپاس کی پیداوار میں غیر معمولی کمی کے رجحان سے جننگ اور صنعتی شعبے کیلئے نئے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ۔

 پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 30ستمبر 2024 تک ملک بھر کی جننگ فیکٹریوں میں 60فیصد کی نمایاں کمی سے صرف 20لاکھ 40ہزار روئی کی گانٹھوں کے مساوی پھٹی کی ترسیل ہوئی ۔رپورٹ کے مطابق پنجاب کی جننگ فیکٹریوں میں زیر تبصرہ مدت تک 7لاکھ 27ہزار اور سندھ میں 13لاکھ 13ہزار گانٹھوں کے مساوی پھٹی پہنچی جو پچھلے سال کے اسی مدت کی نسبت بالترتیب 65فیصد اور 56فیصد کم ہے ۔چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ جاری حالات کے تناظر میں کاٹن ایئر 2024-25 کے دوران کپاس کی مجموعی قومی پیداوار 50لاکھ گانٹھ سے بھی کم رہنے کے خدشات ہیں جس کی وجہ سے ٹیکسٹائل ملوں کو اپنی ضروریات پوری کرنے کے لیے 2ارب سے 3ارب ڈالر مالیت کی روئی درآمد کرنی پڑے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں