سیٹیری لایوسیل مارکیٹ میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرنے کیلئے پرعزم

سیٹیری لایوسیل مارکیٹ میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرنے کیلئے پرعزم

کراچی(بزنس ڈیسک) سیٹیری کمپنی پاکستان میں تیزی سے بڑھتی لایوسیل مارکیٹ میں اپنی موجودگی کو مزید وسعت دینے کیلئے کوشاں ہے ۔

 عالمی سطح پر ماحول دوست ٹیکسٹائلز کی مانگ میں اضافے کے سبب سیٹیری کی لایوسیل پر خصوصی توجہ ہے ۔ سیٹیری کے ڈاؤن اسٹریم بزنس ڈیولپمنٹ منیجر، لوئس سائی سونگ ینگ کا کہنا ہے کہ ہم ماحول دوست انسانی ساختہ سیلولوسک فائبر، بالخصوص لایوسیل کی پیداوار میں تیزی سے اضافہ دیکھ رہے ہیں۔ 2030 تک لایوسیل کی موجودہ پیداوار 9 لاکھ ٹن سے بڑھ کر 32 لاکھ ٹن تک پہنچنے کی توقع ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں