مرکنٹائل ایکسچینج میں 43ارب روپے کے سودے

مرکنٹائل ایکسچینج میں 43ارب روپے کے سودے

کراچی(بزنس ڈیسک)مرکنٹائل ایکسچینج میں 43ارب روپے کے سودے ہوئے۔ گزشتہ روز پی ایم ای ایکس کی رپورٹ کے مطابق سودوں کی مجموعی تعداد38414رہی۔ زیادہ سودے سونے کے ہوئے ۔۔

جن کی مالیت23.271ارب روپے رہی جبکہ کرنسیز بذریعہ کوٹس کے سودوں کی مالیت 5.953 ارب روپے ،این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 4.299ارب روپے ،چاندی کے سودوں کی مالیت 3.948ارب روپے اورڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت2.812ارب روپے ریکارڈ کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں