بینک الفلاح نے موبائل بینکنگ ایپلی کیشن الفا لانچ کردی

بینک الفلاح نے موبائل بینکنگ ایپلی کیشن الفا لانچ کردی

کراچی(بزنس ڈیسک)بینک الفلاح نے اپنی نئی موبائل بینکنگ ایپلی کیشن ‘‘الفا’’لانچ کردی۔ نئی ‘الفا’ ایپ روایتی بینکنگ سے ہٹ کر ڈیجیٹل لائف اسٹائل ایپ ہے جسے مالی شمولیت کو فروغ دینے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔

ایپ کے ذریعے صارفین یوزر انٹر فیس کے نئے ڈیزائن کے ساتھ سیونگز، سرمایہ کاری اور قرضوں کی متنوع سہولتوں کا تجربہ کر سکتے ہیں جو بینکنگ کو ان کی روزمرہ زندگی کا حصہ بناتی ہے ۔ایپ کی لانچنگ تقریب بینک الفلاح کی ڈیجیٹل لائف سٹائل برانچ میں منعقد ہوئی۔ ایپ کا افتتاح اسٹیٹ بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید سہیل جواد اور سابق گورنر اسٹیٹ بینک سید سلیم رضا نے کیا۔ بینک الفلاح کے چیف ڈیجیٹل آفیسر یحیٰ خان نے ایپ کی مختلف جدید خصوصیات کے بارے میں آگاہ کیا۔تقریب میں بینک نے پہلے فوری ڈیجیٹل چیک پراسسنگ ڈیجیٹل چیک ڈیپازٹ کیوسک (سی ڈی کے ) کا بھی افتتاح کیا۔جدید سہولت سے صارفین رئیل ٹائم چیک کلیئرنگ حل تک رسائی حاصل کرسکیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں