بااثر ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائی کی جائے ، افتخار ملک
لاہور(اے پی پی)سارک چیمبرکے سابق صدر افتخار علی ملک نے ٹیکس بنیاد کو مضبوط بنانے کیلئے کسی بھی دباؤ کا شکار ہوئے۔۔
بغیر بااثر ٹیکس چوروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔اتوار کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی جانب سے 529 ارب روپے کے میگا ٹیکس اسکینڈل میں ملوث افراد بشمول فیڈرل بورڈ آف ریوینو کے کرپٹ عناصر کے خلاف فوری کارروائی کی جائے ،ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے اور موجودہ ٹیکس دہندگان پر غیر ضروری بوجھ کو کم کرنے کیلئے طاقتور ٹیکس چوروں سے بقایا ٹیکس واجبات کی وصولی ضروری ہے ۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ ٹیکس نادہندگان سے نمٹنے کیلئے شفاف وغیر جانبدارانہ طریق کار اپنایاجائے اوراس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی بھی شخص اپنی سماجی یا سیاسی حیثیت کی وجہ سے ٹیکس سے نہ بچ سکے ۔