سعودی عرب کی غذائی مصنوعات ،اسنیکس میں گہری دلچسپی

سعودی عرب کی غذائی مصنوعات ،اسنیکس میں گہری دلچسپی

لاہور (اے پی پی)سعودی عرب نے پاکستان کی اعلی معیار کی غذائی مصنوعات خصوصا بین الاقوامی معیار پر پورا اترنے والے اسنیکس میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے ۔

3روزہ حلال فوڈ ایکسپو میں شرکت کے بعد اتوار کو ریاض سے واپسی پر پاکستان فیڈریشن آف چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی علاقائی کمیٹی برائے خوراک کے کنوینر شاہد عمران نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ دلچسپی متنوع اور پریمیم فوڈ آئٹمز کی سعودی مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی مانگ کی عکاسی کرتی ہے ، پاکستانی سنیکس، بشمول چپس، نمکو بسکٹ اور دیگر غذائی مصنوعات سعودی لوگوں کے ذوق کے مطابق ہوتے ہیں اور اپنے اعلی معیار اور ذائقے کیلئے منفرد پہچانے جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی طلب کو پورا کرنے کیلئے پیداوار میں اضافہ کر سکتا ہے جس سے روزگار کے مواقع میسر آ سکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں