ڈالر کی قدر میں اضافہ ،تولہ سونا 2500روپے مہنگا

ڈالر کی قدر میں اضافہ ،تولہ سونا 2500روپے مہنگا

کراچی(بزنس ڈیسک)ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں پیر کو ڈالر کی قدربڑھ گئی ،ادھر سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر19پیسے کے اضافے سے 277.86 روپے پر جاپہنچا۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر17پیسے کے اضافے سے 278.82 روپے پر جا پہنچا۔ یورو کی قدرمیں21پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد یورو 293.18روپے کا ہوگیا،اسی طرح 44پیسے کے اضافے سے برطانوی پاؤنڈ 351.56 روپے پر جا پہنچا۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 25 ڈالر کے اضافے سے 2587 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 2500 روپے کے نمایاں اضافے سے 2 لاکھ 69 ہزار 900 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونا 2144 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 31 ہزار 396 روپے پر جاپہنچا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں