ڈکیتی وچوری کی وارداتیں،شہریوں کولاکھوں کانقصان

ڈکیتی وچوری کی وارداتیں،شہریوں کولاکھوں کانقصان

قصور(نمائندہ دنیا) ڈکیتی، رہزنی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں نے لاکھوں کی نقدی ،موبائل فونز، طلائی زیورات اور موٹر سائیکلیں چھین لیں۔

تفصیلات کے مطابق باہمنی والا سے ڈاکوؤں نے مہرمحمد وارث کے گارڈ عبدالرحیم کو رسیوں سے باندھ کر لائسنسی بندوق اور سولر سسٹم کی کیبل چھین لی، ملاں والا بائی پاس سٹی پتوکی کے قریب سے ڈاکوؤں نے افضل بشیر سے 10ہزار نقدی اور موبائل فون چھین لیا،جمبر نہر صدر پھول نگر کے قریب سے ڈاکوؤں نے گاڑی میں سوار ہوکر سلیم اختر اور گاڑی میں دیگر مسافروں سے نقدی، موبائل فونز اور طلائی زیورات چھین لیے ، نتھے خالصہ صدر پھول نگر میں ڈاکوؤں نے محمد بلال سے 48ہزار 500 نقدی اور موبائل فون لوٹ لیا، گلبرک کالونی سے چور محمدعدنان کی موٹرسائیکل لے گئے ، پولیس مصروف کارروائی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں