شعبہ خدمات کے تجارتی خسارے میں 10فیصد کمی
اسلام آباد(اے پی پی)جاری مالی سال کے پہلے 4ماہ کے دوران شعبہ خدمات کے تجارتی خسارے میں سالانہ بنیاد پر 10 فیصد کمی ریکارڈکی گئی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق پہلے 4ماہ میں خدمات کے شعبے کاتجارتی خسارہ 992ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جو 10 فیصدکم ہے ، گزشتہ سال کی اسی مدت میں خدمات کیے شعبے کا تجارتی خسارہ 1.101 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اکتوبر میں خدمات کے شعبے کا تجارتی خسارہ 261 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا۔