سوئیڈش کمپنیوں کو بھاری ٹیکسز ودیگر چیلنجز درپیش،سفیر

سوئیڈش کمپنیوں کو بھاری ٹیکسز ودیگر چیلنجز درپیش،سفیر

کراچی (بزنس رپورٹر)سوئیڈن کی سفیر ایلگزینڈرا برگ وان لنڈے نے کہا کہ پاکستان میں 40 سے زائد سوئیڈش کمپنیاں کئی دہائیوں سے کام کررہی ہیں ۔

جن تاہم ان کمپنیوں کو غیر ملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے ٹیکس کی بلند شرح، توانائی کی بے پناہ نرخوں اور غیر ملکی کرنسی کی منتقلی میں مشکلات جیسے چیلنجز کا سامنا ہے ،ان کمپنیوں نے پاکستان کو سپورٹ کیا ہے اور پاکستان کے ساتھ ترقی کی ہے اس لیے وہ یہاں کے پیچیدہ کاروباری ماحول میں کامیابی کے ساتھ کام کرنے کا طریقہ بخوبی جانتی ہیں۔ کراچی چیمبر میں سفیر نے کہا کہ ہمیں پائیداری، ڈیجیٹلائزیشن اورگرین ٹرانزیشن کے شعبوں میں آنے والے سالوں میں توجہ مرکوز کرنا ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ جی ایس پی پلس ایک اوپن اور فراخدل نظام ہے جو معاشی و پائیدار ترقی کو فروغ دیتا ہے لیکن ہم سب جانتے ہیں کہ جی ایس پی پلس کے نظام کے ساتھ بین الاقوامی کنونشز کے نفاذ کے حوالے سے شرائط منسلک ہیں ،میں جانتی ہوں کہ اس سلسلے میں پاکستان یورپی یونین کے ساتھ مسلسل اور قریبی تعاون کر رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں