ڈالر اوور ویلیو، حقیقی قیمت 250 ہونی چاہیے، ایس ایم تنویر
کراچی(بزنس رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک)یونائیٹڈ بزنس گروپ(یو بی جی)کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم تنویر نے کہا ہے کہ ڈالر کی موجودہ قدر اوور ویلیو ہے۔۔۔
ملکی حالات کے پیش نظر ڈالر کی حقیقی قیمت 250 روپے ہونی چاہیے جبکہ شرح سود ساڑھے 5فیصد سی پی آئی کے تناسب سے سنگل ڈیجٹ ہونا چاہیے ۔ منگل کو کراچی پریس کلب میں میڈیا ٹاک میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں سے ایکسپورٹ اور صنعتیں متاثر ہیں، ایف پی سی سی آئی ملک بھر میں ضلعی سطح پر چارٹر آف اکانومی کے نئے منصوبے کا آغاز کررہی ہے ۔ایف پی سی سی آئی میں 20 ماہرین پر مشتمل ریسرچ ٹیم قائم کی گئی ہے جبکہ شعبہ جاتی تنظمیوں پر مشتمل جوائنٹ ورکنگ گروپ بھی بنایا گیا ہے۔ ورکنگ گروپ ایکسپورٹ ایمپلائمنٹ ریونیو سمیت دیگر شعبوں کی ترقی پر لائحہ عمل مرتب کریگا۔ایم ایس تنویر نے بتایا کہ ایف پی سی سی آئی 40 فیصد ٹیکس دینے والے سیلری کلاس کے مسائل کو بھی فوکس کریگا۔