پیکیجنگ سیکٹر کو صنعت کا درجہ دینے پر غور شروع

 پیکیجنگ سیکٹر کو صنعت کا درجہ دینے پر غور شروع

لاہور(این این آئی)حکومت نے پیکیجنگ سیکٹر کو صنعت کا درجہ دینے پر غور شروع کر دیا۔

ایف پی سی سی آئی کے دعوے کے مطابق یہ سیکٹر ملک کی مجموعی برآمدات میں بالواسطہ طور پر 10 فیصد یا 3 ارب ڈالر کا حصہ ڈال رہا ہے اوراس میں براہ راست برآمد کرنے کی وسیع صلاحیت ہے۔ صنعت کا مجموعی صنعتی حجم 5.5 ارب ڈالر ہے اور اس وقت 1.5 ملین افراد کو براہ راست یا بالواسطہ طور پر روزگار کے مواقع فراہم کرتا ہے۔ ایف پی سی سی آئی نے خط میں پاکستان میں پیکیجنگ کے شعبے کی اہمیت کی جانب توجہ مبذول کرائی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں