نومبر میں 10807روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھولے گئے
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)اسٹیٹ بینک نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے متعلق اعداد شمار جاری کردیے۔ ایس بی پی کے مطابق نومبر 2024ء میں 10 ہزار 807 روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھولے گئے ۔
، ان کھاتوں میں 18اعشاریہ60کروڑ ڈالر جمع کرائے گئے ۔ اعلامیہ کے مطابق ستمبر2020سے نومبر 2024تک روشن ڈیجیٹل بینکوں میں 9اعشاریہ 139 ارب ڈالر جمع کرائے گئے۔ ایس بی پی کے مطابق ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن (ڈی پی سی)کی آمدنی مالی سال 2024ء میں 48 ارب روپے رہی ۔ چیئرمین بورڈ ڈپازٹس پروٹیکشن کارپوریشن اور ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک عنایت حسین کے مطابق گزرے مالی سال میں بلند شرح سود اور محدود کاروباری سرگرمیوں کے سبب بینکوں کے ڈپازٹس 31 ہزار ارب روپے سے تجاوز کرگئے ہیں۔ کارپوریشن کی مالی سال 2024ء کی سالانہ رپورٹ کے مطابق ڈپازٹس بڑھنے کے سبب بینکوں کے پریمیم 16 فیصد اور سرمایہ کاری پر منافع 88فیصد بڑھ کر 48 ارب روپے رہا۔ایس بی پی کے مطابق کارپوریشن کا ڈپازٹ تحفظ فنڈ 148 ارب روپے ہوگیا ۔ ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن کی انشورنس فراہمی صلاحیت مزید مضبوط ہوچکی ہے ۔سالانہ رپورٹ میں چیئرمین ڈی پی سی کے مطابق اسٹیٹ بینک کارپوریشن کے ایکٹ میں ترامیم سے اسے اور مضبوطی دینے کا عزم رکھتا ہے ۔ڈاکٹر عنایت حسین کے مطابق ڈی پی سی ایکٹ میں ترامیم کے بعد کارپوریشن کا مینڈیٹ پے باکس سے پے باکس پلس ہوجائے گی۔