دالوں کی درآمدات میں17.1فیصد اضافہ

دالوں کی درآمدات  میں17.1فیصد اضافہ

اسلام آباد (اے پی پی) دالوں کی درآمدات میں اکتوبر 2024 کے دوران 17.1 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق اس دوران درآمدات کی مالیت 25.8 ارب روپے تک بڑھ گئی جبکہ اکتوبر 2023 میں دالوں کی درآمدات 22 ارب روپے رہی تھیں ۔

ا س طرح اکتوبر 2023 کے مقابلہ میں اکتوبر 2024 کے دوران دالوں کی قومی درآمدات میں 3.8 ارب روپے یعنی 17 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں