ڈالر کی پیش قدمی کا سلسلہ ،تولہ سونا2600روپے سستا
کراچی(بزنس رپورٹر)زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں ڈالر کی پیش قدمی کا سلسلہ جاری ہے ۔ ادھرسونے کی قیمتوں میں 2100روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر12پیسے کے اضافے سے 278.35 روپے پر جاپہنچا۔فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 15پیسے کے اضافے سے 279 روپے 34پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 26 ڈالر کی کمی سے 2621 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 2 ہزار 600 روپے کی بڑی کمی سے 2 لاکھ 73 ہزار 300 روپے پر آگیا۔اسی طرح دس گرام سونا 2229 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 34 ہزار 311 روپے کا ہوگیا۔یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے کی کمی سے 3ہزار 350 روپے ہوگئی۔