زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 10 لاکھ ڈالر اضافہ
کراچی (اے پی پی،دنیا نیوز)سٹیٹ بینک کے مطابق ایک ہفتے کے دوران زر مبادلہ کے ذخائر میں 3کروڑ 10لاکھ ڈالر اضافہ ہوا ہے جس سے مجموعی ذخائر 16.63 ارب ڈالر ہوگئے۔
13 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کی رپورٹ کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب 63 کروڑ 27 لاکھ ڈالر کو پہنچ گئے ۔اعلامیے کے مطابق سٹیٹ بینک کی تحویل میں 12 ارب 8 کروڑ 15 لاکھ ڈالر ہیں جبکہ مجموعی ذخائر کی مالیت 16 ارب 63 کروڑ 27 لاکھ ڈالر ہے ، اسی طرح نجی بینکوں کے ذخائر 4 ارب 55 کروڑ اور 12 لاکھ ڈالر رہے ۔