بیرر پرائز بانڈز واپس ، تبدیل کرنے کی 31دسمبر حتمی تاریخ
لاہور ( آئی این پی) ساڑھے 7ہزار، 15، 25 اور 40 ہزار مالیت کے بیرر پرائز بانڈز واپس یا تبدیل کرنے کی حتمی 31 دسمبر 2024 مقرر ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے کہا گیا ہے ملکی معیشت کو دستاویزی شکل دینے کے عمل کو آگے بڑھاتے ہوئے حکومت نے ساڑھے 7 ہزار، 15، 25 اور 40 ہزار روپے کے بیئرر پرائز بانڈز کی فروخت کا سلسلہ بند کر دیا گیاتھا۔ مذکورہ مالیت کے بانڈز رکھنے والے افراد مقررہ تاریخ سے پہلے طے شدہ طریقوں سے واپس یا تبدیل کرالیں۔