موبائل فونز کی درآمدات میں 0.82 فیصد کی کمی ریکارڈ

موبائل فونز کی درآمدات میں 0.82 فیصد کی کمی ریکارڈ

فیصل آباد (آئی این پی)موبائل فونز کی درآمدات میں نومبر 2024 کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.82 فیصد کمی ہوئی۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس)کے اعدادو شمار کے مطابق نومبر کے دوران موبائل فونز کی درآمدات کا حجم کم ہوکر 41.5 ارب روپے رہا جو نومبر 2023 میں 41.8 ارب روپے رہا تھا۔ اس طرح نومبر 2023 کے مقابلے میں نومبر 2024کے دوران موبائل فونز کی درآمدات میں0.30 ارب روپے یعنی0.82 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں