حکومت پنجاب کا کینو کی صنعت کو جدید بنانے کا فیصلہ

حکومت پنجاب کا کینو کی صنعت کو جدید بنانے کا فیصلہ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب حکومت نے پی ایف وی اے کی سفارشات پر عمل کرتے ہوئے 1.5 ارب روپے کی خطیر رقم سے کینو کی صنعت کو جدید بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

یہ اقدام پاکستان کی نمبر ون باغبانی برآمد، کینو کی صنعت کو موسمیاتی تبدیلی اور پرانے کاشتکاری طریقوں کے اثرات سے بچانے کیلئے اہم ہے ۔ کینو انڈسٹری ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ کے تحت بیماری سے پاک نرسریوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا، جو سالانہ دس لاکھ پودے تیار کرنے کی صلاحیت رکھتی ہوں گی۔ جدید اقسام کے کینو درآمد کیے جائینگے تاکہ صنعت کو متنوع بنایا جا سکے جبکہ جدید آبپاشی کے نظام سے لیس ہائی ڈینسٹی ڈیمو باغات قائم کیے جائیں گے ۔اس کے علاوہ، زمین کے بڑے رقبے مقامی سرمایہ کاروں کو جدید باغات قائم کرنے کیلئے لیز پر دیے جائیں گے ۔ پی ایف وی اے کے پیٹرن انچیف وحید احمد نے کہا کہ پی ایف وی اے کی سفارشات نے پنجاب حکومت کے اس انقلابی منصوبے کی بنیاد رکھی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں