انٹر بینک:ڈالر کی پیش قدمی جاری ،سونا400روپے مہنگا

انٹر بینک:ڈالر کی پیش قدمی جاری ،سونا400روپے مہنگا

کراچی (بزنس ڈیسک)انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت ہفتہ وار 20 پیسے بڑھ کر 278.95 روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ہفتہ وار 38 پیسے کی کمی سے 280.83 روپے کا ہوگیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

دوسری جانب سونے کی قیمت نئی تاریخی بلندی پر جاپہنچی۔ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالر اضافے سے 2797ڈالر فی اونس ہوگیا۔ پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ ملک میں گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 92 ہزار 200 روپے ہوگئی۔10گرام سونے کی قیمت 343 روپے اضافے سے 2 لاکھ 50 ہزار 514 روپے ہوگئی ۔عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالر اضافے سے 2797 ڈالر فی اونس ہے ۔خیال رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ہوا تھا،اسی طرح مسلسل چار روز اضافے سے ملک میں سونا مجموعی طور پر 5800 روپے بڑھا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں