درآمدات پرمال برداری اخراجات میں 21فیصد کمی

فیصل آباد(آئی این پی)درآمدات پر مال برداری اور انشورنس کے اخراجات میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں سالانہ بنیادوں پر کمی ریکارڈکی گئی۔
اسٹیٹ بینک کے اعدادو شمار کے مطابق جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں ملکی درآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاحجم 1.025ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 21فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں درآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاحجم 1.24ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔