کپاس کی بہتر پیداوار سے قیمتی زرمبادلہ مل سکتا،سیمینار
میرپورخاص(بیورو رپورٹ)ڈائریکٹر سوائل انوائرمنٹ سہیل احمد نے کہا ہے کہ صنعتی ترقی کا راز زرعی ترقی میں پوشیدہ ہے۔۔۔
کھادوں کے بروقت استعمال سے کپاس کی پیداوار میں یقینی اضافہ ممکن ہے اور کاشتکاروں کو کھادوں کا استعمال بروقت کرنے کی ضرورت ہے ۔یہ باتیں انہوں نے ایف ایف سی کی جانب سے کپاس کی بہتر پیداوار کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ سیمینار میں ہیڈ آف فارم ایڈوائزری سینٹر حیدرآباد، عبدالحمید لودھی، ریجنل منیجر شمس الظفر، ایگری سروسز آفسر محمد حسن حبیب، حافظ محمد الیاس، ڈاکٹر عطاء الرحمن سمیت زرعی ماہرین اور کاشتکار بڑی تعداد میں موجود تھے ۔ سیمینار کے دوران ماہرین نے کاشتکاروں کو مشورہ دیا کہ کپاس کی بھرپور پیداوار کے لیے کھادوں کا متوازن اور بروقت استعمال ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار اگر کپاس کی زیادہ پیداوار حاصل کریں، تو وہ نہ صرف ملک کی صنعتی ضروریات کو پورا کر سکتے ہیں بلکہ ملک کو خوشحال بھی بنا سکتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments