اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس 808 پوائنٹس بڑھ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس 808 پوائنٹس بڑھ گیا

کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز جاری مندی یکدم تیزی میں تبدیل ہوگئی۔ مارکیٹ ٹریڈنگ کا آغاز منفی زون سے ہوا اور انڈیکس دوران ٹریڈنگ یکے بعد دیگرے تین نفسیاتی حدوں سے محروم ہوگیا۔۔۔

 جس کی بنیادی وجہ پاک بھارت کشیدگی ہے تاہم بھارتی جارحیت کا بھانڈا پھوٹنے سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا اور اسٹاک ٹریڈنگ منفی سے مثبت زون میں داخل ہوگئی ۔سرمایہ کاری کے تسلسل بحال ہونے سے کے ایس ای 100 انڈیکس 808 پوائنٹس کے نمایاں اضافے کے ساتھ 114,872 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 233 پوائنٹس اضافے سے 35267 پوائنٹس اورآل شیئر زانڈیکس 346 پوائنٹس کے اضافے سے 71509پوائنٹس پربند ہوا۔ مارکیٹ کی یومیہ بلند ترین سطح 115,040.58 پوائنٹس جبکہ یومیہ کم ترین سطح 112,935 ریکارڈ کی گئی ۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن 13 ہزار 891 ارب روپے سے بڑھ کر 13 ہزار 948 ارب روپے تک جاپہنچی۔ دوسری جانب تیزی کی جانب گامزن اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 445 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں سے 211 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ، 183 میں کمی اور 51 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت مستحکم رہی جب کہ ریڈی مارکیٹ میں 40 کروڑ 99 لاکھ 33 ہزار 985 روپے مالیت شیئرز کا مالیاتی حجم 29 ارب روپے سے زائد رہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں