ای کامرس پر مجوزہ ٹیکس وکمپلائنس اقدامات کاروبار کش قرار
کراچی(بزنس رپورٹر)ڈیجیٹل معیشت کے اہم اسٹیک ہولڈرز نے فنانس بل 2025-26 میں ای کامرس پر مجوزہ ٹیکس اور۔۔
کمپلائنس اقدامات کو غیر متوازن اور کاروبار کش قرار دیتے ہوئے فوری نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے ۔پاکستان ای کامرس ایسوسی ایشن اور چین اسٹور ایسوسی ایشن آف پاکستان نے کراچی پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس میں وفاقی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر یہ اقدامات اسی شکل میں نافذ کیے گئے لاکھوں کی تعداد میں آن لائن کاروبارکرنے والے ادارے اور فری لانسرز متاثر ہوں گے ۔ اسکے علاوہ ڈیجیٹل معیشت سمیت آئی ٹی برآمدات کی رفتار بھی شدید سست پڑجائے گی ۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے عہدیداران نے موقف اپنایا کہ پاکستان کا ای کامرس سیکٹر گزشتہ پانچ سال سے مسلسل 35 فیصد سالانہ کی رفتار سے ترقی کررہا ہے ،ملک میں اس وقت ایک لاکھ سے زائد مائیکرو اور چھوٹے آن لائن بیچنے والے متحرک ہیں جن کے ذریعے 10لاکھ سے زائد افراد کا روزگار وابستہ ہے ،مجموعی مارکیٹ سائز 2200 ارب روپے جو تقریباً ڈالر مد میں 7.7 ارب ڈالر بنتا ہے ۔