سولر پینلز پر ٹیکس 18سے کم کر کے 10 فیصد کرنے کا فیصلہ

 سولر پینلز پر ٹیکس 18سے کم کر کے 10 فیصد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے بجٹ 2025-26 میں شمسی توانائی کے فروغ اور توانائی کے بڑھتے اخراجات سے عوام کو بچانے کے لیے سولر پینلز پر سیلز ٹیکس 18 فیصد سے کم کرکے 10 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ سولر پینلز کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کرنے والے عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ سولر پینلز کی قیمتوں میں ٹیکس کمی کا فائدہ براہ راست صارفین تک پہنچے۔ وزیر خزانہ نے تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دیتے ہوئے بتایا کہ چھ سے بارہ لاکھ روپے سالانہ آمدن والے افراد کے لیے انکم ٹیکس کی شرح 2.5 فیصد سے کم کر کے 1 فیصد کر دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے موجودہ دور میں حکومت متوسط طبقے کی مشکلات سے غافل نہیں ہے، اور ٹیکس میں کمی کا مقصد ان کے مالی بوجھ کو کم کرنا ہے۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات نہ صرف قابلِ تجدید توانائی کے فروغ میں معاون ہوں گے بلکہ مہنگائی کے دباؤ میں آئے ہوئے شہریوں کے لیے وقتی ریلیف بھی فراہم کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں