سنجینٹا پاکستان نے جدید کیڑے مار دوا متعارف کرا دی

کراچی(بزنس ڈیسک)سنجینٹا پاکستان نے ڈسکہ میں ایک اعلیٰ سطح کی تقریب میں Plinazolin ٹیکنالوجی سے لیس نیکسٹ جنریشن کی جراثیم کش دوا SC 200 Incipio
باضابطہ طور پر متعارف کرادی ہے۔ Incipio بڑھائے پاکستان کا خزانہ کے عنوان سے منعقد ہونے والی اس تقریب میں ممتاز زرعی رہنماؤں اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔سنجینٹا پاکستان کے کنٹری ہیڈ ذیشان حسیب بیگ نے کہا کہ Incipio 200 SC کے ذریعے ہم محض ایک کیڑے مار دوا نہیں بلکہ ایک عالمی جدت کو مقامی ضروریات کے مطابق تیار کرکے پیش کر رہے ہیں ۔ تقریب سے کمپنی کے ہیڈ آف مارکیٹنگ اور پروڈکٹ منیجر نے بھی خطاب کیا جنہوں نے پروڈکٹ کے پیچھے وسیع تحقیق و ترقی پر روشنی ڈالی اور کاشتکاروں کے ٹرائلز سے حاصل ہونے والے مثبت نتائج اور استعمال میں آسانی کے بارے میں بتایا۔