بیوروکریسی وفیصلہ سازی میں تاخیر سرمایہ کاری میں رکاوٹ

 بیوروکریسی وفیصلہ سازی میں تاخیر سرمایہ کاری میں رکاوٹ

کراچی(بزنس رپورٹر)سابق وزیرِ مملکت برائے سرمایہ کاری اظفر احسن نے سعودی سرمایہ کاری کے مستقبل کے حوالے سے ایک خطرناک تنبیہ جاری کی۔

 انہوں نے انکشاف کیا کہ پاکستانی بیوروکریسی، ریگولیٹری اداروں اور فیصلہ سازی میں تاخیر کی وجہ سے سعودی عرب جیسے قریبی اتحادی ملک کے سرمایہ کار شدید بے چینی کا شکار ہو چکے ہیں۔ اظفر احسن کے مطابق سعودی حکومت اور وہاں کے سرمایہ کار پاکستان میں 10 ارب ڈالر سے زائد سرمایہ کاری میں سنجیدہ دلچسپی رکھتے ہیں لیکن عملی اقدامات کے فقدان کی وجہ سے کئی منصوبے تعطل کا شکار ہو چکے ہیں۔ انہوں نے بالخصوص الجومیہ گروپ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ گروپ کے الیکٹرک میں بھاری سرمایہ کاری کرچکا ہے مگر اسکے مسائل اعلیٰ سطح وعدوں کے باوجود تاحال حل نہیں ہو سکے ۔ اظفر احسن نے خبردار کیا کہ پاکستان کے متعلق عالمی سطح پر یہ تاثر ابھر رہا ہے کہ یہاں سرمایہ کاروں کو تحفظ حاصل نہیں، اگر سعودی سرمایہ کار پیچھے ہٹتے ہیں تو پاکستان کی بطور غیر ملکی سرمایہ کاری کے پرکشش ملک کی حیثیت کوشدید دھچکا پہنچے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں