نشاط گروپ نے اوموڈا اورجائیکو کومقامی مارکیٹ میں متعارف کرادیا

نشاط گروپ نے اوموڈا اورجائیکو کومقامی مارکیٹ میں متعارف کرادیا

لاہور(بزنس ڈیسک) نشاط گروپ نے اپنی ذیلی کمپنی نیکسجین آٹو کے ذریعے مشہورومعروف آٹو موٹو کمپنی چیری انٹرنیشنل کے عالمی شہرت یافتہ برانڈزاوموڈا اورجائیکو کوباضابطہ طورپر پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں متعارف کرادیا۔

ایکسپو سینٹر لاہور میں منعقدہ شاندار تقریب کے دوراناوموڈا اورجائیکو کی جدید ترین الیکٹرک گاڑیوں کے نئے ماڈلز OMODA E5 اور JAECOO J6 کی نقاب کشائی کی گئی اور ان ماڈلز کی زبردست رعایتی قیمتو ں کا اعلان بھی کیاگیا۔تقریب کے دوران نشاط گروپ کی جانب سے جدت اور مہارت کا شاندار مظاہر ہ کیاگیا جس کی بدولت نقاب کشائی کی خوبصورت اور پرعزم تقریب میں چارچاند لگادیئے گئے ۔مستقبل قریب میں بھی نشاط گروپ کے پلیٹ فارم سے اپنے واضح وژن اور آٹوموٹو انڈسٹری کے لیے بے مثال حکمت عملی اور منصوبہ بندی کے تحت الیکٹرک گاڑیوں نئے ماڈلزOMODA C7 کے علاوہ JAECOO J5 اور JAECOO J7 متعارف کرائے جائیں گے ۔واضح رہے کہ یہ تعارفی تقریب Nexgen Auto کی جانب سے پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی ، ماحول سے مناسبت رکھنے والے ڈیزائن اور بہترین کارکردگی کے ذریعے نقل وحرکت کے لیے متبادل ذرائع پر مبنی مشن میں ایک اہم سنگ ِ میل کی عکاسی ہے ۔OMODA اور JAECOO کی تعارفی تقریب کے ساتھ Nexgen Auto کمپنی نے مارکیٹ میں گاڑیوں کا ایک نیا اور منفرد معیار متعارف کرادیاہے ، جوکہ پاکستان کی سڑکوں پر جدید عالمی ڈرائیونگ کا بہترین نمونہ ثابت ہوگا۔تقریب میں سینئر سیاسی رہنمائوں ، ماحولیات کے ماہرین اور آٹوموٹو انڈسٹری کے معروف اور ممتاز افراد نے شرکت کی۔شرکاء نے ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کے نئے کاررواں کی تشکیل اور اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے کامیاب تجربے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ تقریب میں متعارف کرائی گئی کار کو Nexgen Auto کی قیادت نے ماہرانہ حکمت عملی کے ساتھ پیش کیاجوکہ خطے میں الیکٹرک گاڑیوں کے ذریعے نقل وحرکت کے نئے رجحان کے لیے اپنے طویل مدتی حکمت عملی کی عکاس ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں