اسٹاک ایکسچینج میں313پوائنٹس کی تیزی،12ارب خسارہ

اسٹاک ایکسچینج میں313پوائنٹس کی تیزی،12ارب خسارہ

سرمایہ کارمحتاط،کے ایس ای 100انڈیکس ایک لاکھ 58ہزار 183پر بند

کراچی (بزنس رپورٹر) اسٹاک ایکسچینج کاروباری ہفتے کے تیسرے رو اتار چڑھاؤ کا شکار رہی۔ علاقائی و جغرافیائی کشیدگی ، سیاسی تناؤ اور حصص کی فروخت سے اسٹاک سرمایہ کاروں کا دوران ٹریڈنگ رویہ انتہائی محتاط رہا۔ بینچ مارک 100 انڈیکس کی ٹریڈنگ کا آغاز 197 پوائنٹس اضافے سے 1 لاکھ 58 ہزار کی نفسیاتی حد سے ہوا ،تاہم دوران ٹریڈنگ وقفے وقفے سے حصص کی فروخت 100 انڈیکس کو پیچھے کی جانب دھکیلتی رہی، ستائیسویں ترمیم کی مثبت خبروں سے سرمایہ کاروں کا اعتماد دوبارہ سے بحال ہونا شروع ہوا۔کاروبار کے اختتام پر 100انڈیکس313 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 58 ہزار 183 پوائنٹس پر بند ہوا،اسی طرح کے ایس ای 30 اور آل شیئر زانڈیکس میں بھی تیزی رہی ۔ملے جلے اور محدود رجحان کے پیش نظر اسٹاک ایکسچینج کا مجموعی سرمایہ 12 ارب روپے کم ہوکر 18 ہزار 67 ارب روپے رہا۔ مجموعی طور پر 480 کمپنیوں کے کا کاروبار ہوا جس میں سے 188 کمپنیوں کے شیئرزکی قیمتوں میں اضافہ ، 235 میں کمی اور 57 کمپنیوں میں استحکام رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں