جے ایس بینک کی ویزا کے ساتھ شراکت داری
کراچی(بزنس ڈیسک)جے ایس بینک نے ڈیجیٹل ادائیگیوں میں عالمی لیڈ ر ویزا کے ساتھ اپنے جدید کارڈز پورٹ فولیو کو مزید توسیع اور بہتر بنانے کیلئے معاہدہ پر دستخط کئے ہیں۔
دستخطی تقریب جے ایس بینک کے ہیڈ آفس میں منعقد ہوئی جس میں شمالی افریقہ، لیوانٹ اور پاکستان کیلئے ویزا کی گروپ کنٹری منیجر لیلہ سرحان، ویزا میں پاکستان اور افغانستان کے کنٹری منیجر عمر خان، جے ایس بینک کے صدر اور سی ای او باصر شمسی اور جے ایس بینک کے سی او او عاطف ملک کے ساتھ ساتھ دونوں اداروں کے سینئر ایگزیکٹوز نے شرکت کی۔دونوں اداروں کے درمیان اشتراک کے ذریعے جے ایس بینک ویزا پر مشتمل وسیع رینج کی مصنوعات اور حل فراہم کرنا چاہتا ہے تاکہ صارفین عظیم سہولت، سیکورٹی اور عالمی سطح پر قبولیت سے استفادہ کرسکیں۔یہ شراکت داری بینکنگ شعبہ میں جدت کے فروغ اور کیش لیس معیشت کی طرف پاکستان کی منتقلی میں معاونت کیلئے جے ایس بینک کے عزم کو تقویت دیتی ہے ۔ اس موقع پر جے ایس بینک کے صدر اور سی ای او باصر شمسی نے کہا کہ ویزا کے ساتھ ہماری طویل مدت شراکت داری جدت اور صارف پر مبنی خدمات کی مشترکہ اقدار پراستوار ہے ۔ویزا میں پاکستان اور افغانستان کے لئے کنٹری منیجر عمر خان نے کہا کہ ویزا سے منسلک مصنوعات کے ذریعے ہم روزمرہ کی ادائیگیوں کو مزید آسان اور محفوظ بنا رہے ہیں۔