تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کیلئے 5معاہدوں پر دستخط
کراچی(بزنس رپورٹر)حکومتِ پاکستان نے 2 دسمبر کو تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کیلئے تین آف شور اور دو آن شور بلاکس کے تاریخی معاہدوں پر دستخط کردیے ہیں۔
ان معاہدوں کی باضابطہ تفصیلات ماری انرجیز لمیٹڈ کی جانب سے اسٹاک ایکسچینج کو ارسال کی گئی ہے جن کے مطابق ایسٹرن آف شور انڈس، آف شور ڈیپ سی اور آف شور ڈیپ ایف جیسے اہم سمندری مقامات کو تیل و گیس کی تلاش کیلئے فائنل کردیا گیا ہے ۔