آئی ٹی برآمدات میں 19فیصد اضافہ ،حجم1.8ارب ڈالر ریکارڈ

آئی ٹی برآمدات میں 19فیصد اضافہ ،حجم1.8ارب ڈالر ریکارڈ

پاکستان خطے میں ابھرتی ہوئی ڈیجیٹل قوت کے طور پر سامنے آ رہا ہے ،ماہرین

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران آئی ٹی برآمدات میں 19 فیصد اضافہ ہوا اور جولائی سے نومبر 2025 کے دوران مجموعی طور پر یہ برآمدات 1.8 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق صرف نومبر 2025 میں آئی ٹی برآمدات 356 ملین ڈالر رہیں جو اس شعبے کی مضبوط ماہانہ کارکردگی اور پاکستانی ڈیجیٹل خدمات کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی طلب کو ظاہر کرتی ہیں۔آئی ٹی برآمدات میں اس نمایاں اضافے کا سہرا ایس آئی ایف سی کے تحت پالیسی سہولت کاری اور مربوط اصلاحات کو دیا جا رہا ہے جس نے ضوابط کو آسان بنانے ، کاروبار کرنے میں سہولت بڑھانے اور ٹیکنالوجی و سروسز کے شعبے کے پھیلاؤ میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ ماہرین کے مطابق آئی ٹی برآمدات میں مسلسل اضافہ پاکستان کو خطے میں ایک ابھرتی ہوئی ڈیجیٹل قوت کے طور پر پیش کر رہا ہے ، جہاں سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ، آئی ٹی سے وابستہ خدمات، فری لانسنگ اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں مسابقت بڑھ رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں