پاک ایران تفتان سرحد کی بندش سے کاروباری طبقہ شدید پریشان

پاک ایران تفتان سرحد کی بندش سے کاروباری طبقہ شدید پریشان

مقامی آبادی بھی شادی بیاہ، خوشی غمی ودیگر سماجی تقریبات میں شرکت سے محروم

چاغی (آ ن لائن)پاک ایران تفتان بارڈر کے پاسپورٹ گیٹ سے گزشتہ ایک سال سے قانونی سفری پابندی عائد ہے ، جس کے باعث ایران اور پاکستان کے درمیان سفر کرنے والے مسافر، مقامی سرحدی آبادی اور کاروباری طبقہ شدید متاثر ہو رہا ہے ۔ایران اسرائیل جنگ کے دوران پاک ایران پاسپورٹ گیٹ کو تفتان سے مسافروں کی تمام آمد و رفت مکمل طور پر بند کر دی گئی، جس سے دونوں ممالک میں مقیم سرحدی آبادی اور تاجروں کو سنگین مشکلات کا سامنا ہے ۔قانونی پاسپورٹ گیٹ پر آج بھی پاکستانیوں کو تفتان بارڈر سے ایران جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے ۔ ذرائع کے مطابق اسرائیل ایران جنگ کو اب ایک سال بیت چکا ہے ، اب تک پاک ایران سرحد پر سفری سہولیات معطل ہونے سے شہریوں کی نقل و حرکت محدود ہے ، تفتان پاسپورٹ گیٹ کی بندش کے باعث پاکستان کی جانب رہنے والی مقامی آبادی ایک دوسرے سے ملنے، شادی بیاہ، خوشی غمی ودیگر سماجی تقریبات میں شرکت سے محروم ہو چکی، جس پر سرحدی علاقوں میں شدید تشویش ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں