کراچی: سکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کی بڑی کارروائی ناکام بنا دی

کراچی: (دنیا نیوز) سکیورٹی فورسز نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے دہشت گردی کی بڑی کارروائی کو ناکام بنا دیا۔

سکیورٹی حکام کے مطابق بلدیہ رئیس گوٹھ میں بارودی مواد سے بھری گاڑی ناکارہ بنا دی گئی، منی ٹرک سے تقریباً 2000 کلو گرام دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا۔

حکام کا مزید بتانا ہے کہ قریبی کمپاؤنڈ سے اضافی دیسی ساختہ بارودی مواد بھی ملا جسے قبضے میں لے لیا گیا، بارودی مواد مبینہ طور پر ڈولمن مال کو نشانہ بنانے کیلئے تھا، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں