سکھر میں ماہی گیر نے سمندر سے لاطینی امریکا کی منفرد مچھلی پکڑ لی، سب حیران
سکھر :(ویب ڈیسک ) لاطینی امریکا کی مچھلی سکھر میں ماہی گیر نے پکڑ لی جس نے ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے ماہرین کو تشویش میں مبتلا کرنے کے ساتھ سب کی توجہ حاصل کرلی۔
ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے مطابق 4 جنوری کو سکھر سے کراچی فش ہاربر لائی گئی ایک عجیب مچھلی نے ماہرین کی توجہ حاصل کرلی، ماہرین نے تحقیق کے بعد مچھلی کی شناخت ایمازون سیل فن کیٹ فش کے طور پر کی ہے۔
دوسری جانب ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کا کہنا ہے کہ ایمازون سیل فن کیٹ فش کا تعلق لاطینی امریکا سے ہے اور یہ ایک حملہ آور غیر ملکی نسل سمجھی جاتی ہے۔
علاوہ ازیں ادارے کا مزید کہنا تھا کہ سندھ اور زیریں پنجاب کے آبی علاقوں میں غیر ملکی مچھلیوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔