پاکستان نے گھڑ سواری میں ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا
دبئی: (ویب ڈیسک) گھڑ سواری میں پاکستان نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا، پاکستانی گھڑ سوار عثمان خان انٹرنیشنل ایکویسٹرین فیڈریشن کے رینکنگ میں ٹاپ پر آگئے۔
انٹرنیشنل ایکویسٹرین فیڈریشن نے مڈل ایسٹ اور افریقا زون کی رینکنگ جاری کی ہے، عثمان خان ایونٹنگ میں مڈل ایسٹ اور افریقا زون میں ایک بار پھر نمبر ون پوزیشن پر آگئے۔
انٹرنیشنل ایکویسٹرین فیڈریشن کی رینکنگ میں کل 6 ایونٹنگ زونز ہیں، ایونٹنگ زونز کی رینکنگ کی بنیاد پر چیمپئن شپ کی درجہ بندی کا فیصلہ ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ عثمان خان اس سے قبل 2019 سے 2021 تک نمبر ون پوزیشن پر رہ چکے ہیں۔