بدنام زمانہ ریکارڈ یافتہ ڈاکو سی سی ڈی پولیس سے مبینہ مقابلہ میں ہلاک

گوجرہ: (دنیا نیوز) بدنام زمانہ ریکارڈ یافتہ خطرناک ڈاکو سی سی ڈی پولیس سے مبینہ مقابلہ میں ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت اطہر علی عرف اظہر سکنہ رحیم یار خاں کے نام سے ہوئی، ملزم دو ساتھیوں کے ہمراہ تھانہ صدر کے چک نمبر 307 ج ب کے قریب موجود تھا۔

سی سی ڈی انسپکٹر نے اطلاع پاکر ریڈ کیا، ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے تبادلہ میں ملزم اطہر ولی مبینہ مقابلہ میں مارا گیا، ساتھی فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ملزم خطرناک ریکارڈ یافتہ ڈاکو اور تھانہ سی سی ڈی سیالکوٹ کا مفرور تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں